بنوں:
بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا کے عوام نے گورنر راج کے بعد سڑکوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔
بنوں کے عوام نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے نئی صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو قابل اور تجربہ کار قرار دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے لیے منتخب ارکان ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اس لیے امید ہے کہ ان کی شمولیت سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔
بنوں کے شہریوں کے مطابق گزشتہ 13 سال کے دوران علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، جبکہ سڑکوں، صحت اور تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد فنڈز بروقت جاری ہونے سے بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں حقیقی ترقی کا آغاز ہوگا، عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی توقعات پوری ہوں گی۔