بلوچستان: ہندو برادری کے مذہبی تہوار میں ملک بھر سے یاتریوں کی شرکت

سینیٹر دنیش کمار کی بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی تعریف


ویب ڈیسک October 21, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگا اشٹمی کی پُروقار تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں ملک بھر سے ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔

تقریبات میں سیکڑوں پیدل یاتریوں سمیت ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بلوچستان کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا اور انہیں انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔

حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ہنگلاج ماتا استھان آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے مختلف انتظامات کیے گئے اور سہولیات فراہم کی گئیں۔

ہندو رہنما سینیٹر دنیش کمار نے مذہبی تہوار کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کی تعریف کی۔

درگا اشٹمی کی تقریبات کا پُرامن انعقاد پاکستان میں اقلیتوں کی مذہبی آزادی، مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔