’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران

فلم میں ڈوین جانسن 70 سال سے زائد عمر کے ایک دلچسپ شخص ’دی چکن مین‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں


ویب ڈیسک October 21, 2026

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ڈوین جانسن المعروف ’دی راک‘ اپنی نئی فلم کے لیے حیران کن روپ میں سامنے آگئے، جس میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکار کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں فلم ’لزرڈ میوزک‘ کی شوٹنگ کے دوران دیکھا گیا، جہاں وہ ایک عمر رسیدہ شخص کے کردار میں نظر آئے۔

تصاویر میں اداکار سفید بالوں، سرمئی داڑھی، چہرے پر بڑھاپے کے نشانات اور ڈھیلے لباس میں دکھائی دیے، جبکہ انہوں نے اپنے کردار کے لیے وزن بھی کم کیا ہے۔

Theo Leber and Dwayne Johnson are seen filming "Lizard Music" in Coney Island, Brooklyn

فلم میں ڈوین جانسن 70 سال سے زائد عمر کے ایک دلچسپ شخص ’دی چکن مین‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی ساتھی ایک 85 سالہ مرغی ہے۔

Theo Leber and Dwayne Johnson are seen filming "Lizard Music" in Coney Island, Brooklyn

بینی سفدی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ریچل میک ایڈمز اور ایلیسیا سلورسٹون سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔

Dwayne Johnson seen filming "Lizard Music" in Coney Island, Brooklyn

فلم 25 دسمبر 2027 کو ریلیز ہونے کی توقع ہے۔