بھارتی فلم ’اڑتا تیر‘ ریلیز سے قبل ہی پاکستان میں شدید تنقید کی زد میں

پاکستانی صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک October 21, 2026

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے کرن جوہر سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

پاکستانی صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Sara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily CriticizedSara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily Criticized

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ بالی ووڈ ہماری کہانیاں استعمال کر کے پیسے کماتا ہے، اس لیے ہمیں بھی رائلٹی ملنی چاہیے۔ دوسرے نے سوال اٹھایا کہ بھارتی فلم سازوں کو پاکستان سے اتنی دلچسپی کیوں ہے؟

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ بالی ووڈ جب ناظرین کو سینما گھروں تک لانے میں ناکام ہوتا ہے تو پاکستان مخالف فلموں کا سہارا لیتا ہے۔ بعض صارفین نے طنز کیا کہ اگر پاکستان نہ ہوتا تو بالی ووڈ کیا کرتا؟

Sara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily CriticizedSara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily CriticizedSara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily CriticizedSara Ali Khan & Ayushmann Khurrana’s Anti Pakistani Film Heavily Criticized