برطانیہ: لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے لیے 1 کروڑ روپے کا کورس کر لیا

اس کورس میں خاتون نے ویڈیو ایڈیٹنگ، برانڈز سے اشتہاری معاہدے حاصل کرنے اور کئی اسکلز کی تربیت حاصل کی۔


ویب ڈیسک October 21, 2026

برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تقریباً 1 کروڑ سے زائد خرچ کر دیے، جس پر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 21 سالہ ڈیسٹنی میک گوون نے ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن میں تین سالہ ڈگری حاصل کی جس پر تقریباً 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ خرچ ہوئے۔

نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کاروباری شخصیت بننا چاہتی تھیں اور اس ڈگری سے انہیں پیشہ ورانہ مہارتیں، جدید اسٹوڈیو آلات اور تجربہ کار افراد سے رابطے بنانے کے مواقع ملے۔

How do social media influencers mobilise their community? A dynamical  explanation

اس کورس میں ویڈیو ایڈیٹنگ، سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے، کاپی رائٹ قوانین اور برانڈز سے اشتہاری معاہدے حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

ڈیسٹنی اب فیشن ویڈیوز بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک پر مصنوعات فروخت کرنے کے لیے لائیو ہوسٹنگ بھی کرتی ہیں۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ جو ہنر انٹرنیٹ پر مفت سیکھا جا سکتا ہے، اس پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

تاہم ڈیسٹنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔