ساحل سمندر پر ریل بناتے جوڑے کی مبینہ غفلت، ننھی بچی سمندری لہروں کی زد میں آگئی

ایک راہگیر نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوری مداخلت کی اور بچی کو لہروں سے نکال لیا۔


ویب ڈیسک October 21, 2026

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ساحل سمندر پر ریل بنانے میں مصروف جوڑے کی مبینہ غفلت کے باعث کمسن بچی لہروں کی زد میں آتی دکھائی دے رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور خاتون ساحل پر چلتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود بچی اچانک پھسل کر ریت پر گر جاتی ہے۔

اسی دوران سمندری لہریں بچی کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں، تاہم جوڑا بظاہر ویڈیو بنانے میں مصروف رہتا ہے۔

https://www.instagram.com/reels/Devz_EDiOPI/

ویڈیو شیئر کرنے والی خاتون مریم کے دعوے کے مطابق ایک راہگیر نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوری مداخلت کی اور بچی کو لہروں سے نکال لیا۔

ویڈیو پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا سوشل میڈیا کی ریل بچوں کی حفاظت سے زیادہ اہم ہو گئی ہے؟ تاہم بعض صارفین نے ویڈیو کو پہلے سے منصوبہ بند قرار دیا۔ واقعے کے مقام، تاریخ اور ویڈیو کی حقیقت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔