افغان طالبان اہلکاروں کی چینی سرحد پر دراندازی کی کوشش، چین سخت تنبیہ

افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئےخاردارباڑ اور نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے


ویب ڈیسک October 22, 2026

طالبان رجیم میں افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کے بڑھتے واقعات نے ہمسایہ ممالک کوچوکنا کردیا.

افغان جریدہ افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق وخان راہداری سے دراندازی پر چینی سرحدی حکام نےطالبان کو فوری طور پرعلاقہ چھوڑنے کیلئے وارننگ جاری کردی.

https://img.express.pk/media/videos/44.mp4

طالبان رجیم کے بعد چین نے افغان سرحد پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئےخاردارباڑ اور نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے.

چین نے دہشتگردوں کی دراندازی کے خدشے پرافغانستان کیساتھ واخان سرحدی راستہ تاحال  بند کررکھا ہے.

ہمسایہ ممالک افغانستان سے دہشتگرد ی کے بڑھتےخدشات کے باعث سرحدی سیکیورٹی سخت کرچکے ہیں.