پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
اس سیریز میں شائقین کی غیر معمولی دلچسپی بھی نظر آئی اور شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں۔
راولپنڈی میں آج سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں ایک ننھے شائق کے ہاتھ میں انوکھا بینر نظر آیا جس پر لکھا تھا ’میں نے یہ سیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی بہن کا موبائل بیچ دیا ہے‘۔

کمنٹیٹر نے ازراہ مذاق کہا کہ ’ضرور سستا فون ہوگا‘۔
https://x.com/SkyCricket/status/2113189580610396484?s=20
واضح رہے کہ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں جس کا آخری میچ آج جاری ہے۔
بعد ازاں فائنل سمیت بقیہ چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔