کراچی؛ ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 2افراد جھلس کر زخمی

زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا


ویب ڈیسک October 22, 2026

کراچی:

کلفٹن بلاک 5 نجی اسکول کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی شناخت 35سالہ راجیش اور 30 سالہ فیصل کے ناموں سے ہوئی۔