جنوبی افریقا میں 696 بوگیوں والی ایک مال گاڑی نے طویل مال گاڑی کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ اس مال گاڑی کی مجموعی لمبائی تقریباً 7.6 کلومیٹر تھی۔
جنوبی افریقا کے سرکاری مال بردار ریلوے ادارے ٹرانس نیٹ فریٹ ریل نے اعلان کیا کہ یہ ٹرین اتوار کو سالڈانہ سے شمالی کیپ تک آئرن اور ایکسپورٹ لائن پر اپنا سفر مکمل کر کے پہنچی۔
اس منصوبے کا مقصد گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج دنیا کی سب سے طویل مال بردار ٹرین کا ریکارڈ توڑنا تھا۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل 2001 میں آسٹریلیا میں قائم کیا گیا تھا جب 682 بوگیوں پر مشتمل تقریباً 7.4 کلومیٹر طویل ٹرین چلائی گئی تھی۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق اس منصوبے کا ایک اور مقصد ٹرینوں کے ڈیزائن، انہیں چلانے اور سنبھالنے کے طریقوں، اور آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے تکنیکی معلومات کو مزید بہتر بنانا بھی تھا۔