چین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں شدت، بھارتی سرحدی افسرکا ناکامی کا اعتراف

چین نے اپنی افواج کو جدید بنانے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2026

نااہل مودی حکومت میں بھارت کے تمام ہمسایہ ممالک سے کشیدہ تعلقات نے اسکی دفاعی طاقت کے دعووں کا پول کھل دیا ہے.

 بھارتی بارڈ پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے ناکامی کا اعتراف کیا کہ؛
اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپیں تاحال جاری ہیں.

بھارتی سرحدی فورس کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ بھارت کیلئے اب روایتی طریقوں سے چین کا مقابلہ  کرنا ممکن نہیں.

چین نے اپنی افواج کو جدید بنانے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہ بہت آگے نکل چکا ہے.

بھارتی جریدہ سی این این  نیوزایٹین کے مطابق ستمبر میں چینی صدر کے دورہ بھارت کےدوران بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں.