غیر ملکی لڑکی ڈیانا زیادتی کیس میں مرکزی ملزم تنویر اور ساتھی احتشام کو ماڈل ٹاؤن عدالت میں پیش کردیا کیا گیا۔
ملزمان کو احمد سعید صائم کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کے میڈیکل اور شناخت پریڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان پر شہری شعیب بٹ کو اغوا کرنے اور تشدد کا الزام ہے، تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کی شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی اور مؤقف اپنایا گیا کہ شہری پر تشدد اور اغوا کے مقدمے میں ملزمان کی شناخت پریڈ کروانی ہے۔
وکیل ملزمان نے کہاکہ ملزمان کا مکمل میڈیکلُ چیک اپ کروایا جائے، ملزمان پر رات بھر تشدد ہوا،
فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا کیا میڈیکل کروانا چاہتے ہیں، ملزم نے جواب دیا کہ جی مجھ پر تشدد ہوا میڈیکل کروانا چاہتا ہوں۔
ڈیانا کیس کے مرکزی ملزم احمد تنویر کے خلاف درج نئے مقدمے کی تفصیلات سامنے اگئیں
احمد تنویر کو تھانہ اچھرہ میں درج اغوا کے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے، اغوا کا مقدمہ 23 اکتوبر کو تین نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔
اغوا کا مقدمہ شہری شعیب کے بیان پر درج ہوا، شہری شعیب کے مطابق اس کی موٹر سائیکل کو گاڑی نے ٹکر ماری جس پر کے بعد اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تشدد کے بعد ملزم شہری کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسے کمرے میں بند کر دیا، ایف ائی ار کے مطابق اغوا اور شہری پر تشدد کا واقعہ 18 اکتوبر کو پیش ایا تھا۔