راولپنڈی: ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

پولیس نے تینوں لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار


ویب ڈیسک October 24, 2026
پولیس ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا . فوٹو : فائل

راولپنڈی:

راولپنڈی کے چکری روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے نے ہنستے بستے خاندان کو اجاڑ دیا، ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی اور ان کے 3 سالہ بیٹے کو کچل دیا، تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 32 سالہ افضال احمد، ان کی 27 سالہ اہلیہ حاجرہ افضال اور 3 سالہ بیٹا ریحان احمد شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت سے گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔

حادثہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے تینوں لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیں، جبکہ ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔