کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب دل پسند سویٹس کے سامنے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ریسکیو ذرائع نے متوفی کی شناخت امتیاز کے نام سے کی ہے۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا حادثہ کورنگی میں ناصر جمپ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت نور احمد کے نام سے ہوئی، جس کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
دونوں حادثات کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔