اسلام آباد:
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا۔
سوشل ویب سائٹ ایکس پر دییے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد میں رہنے والے ہر فرد کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پارک میں نہ صرف ایک بھی درخت نہیں کاٹا جائے گا بلکہ کوئی نیا کنکریٹ کا ڈھانچہ بھی تعمیر نہیں کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پارک میں بہتر لائٹنگ، خوبصورت جھیل، کافی شاپس، پیدل چلنے کے بہتر راستے بنائے جائیں گے، ایف نائن پارک میں ہزاروں کی تعداد میں نئے درخت لگائے جائیں گے، مقصد ایف نائن پارک کو مزید سرسبز، محفوظ، خوبصورت اور خاندانوں اور زائرین کے لیے زیادہ پرلطف بنانا ہے۔