راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پڑوسی کے 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر ویپ کاعادی بناکر مبینہ مبینہ زیادتی کی گئی، پولیس نے لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق 15 سالہ بیٹا نویں جماعت کا طالب علم ہے، کام سے گھر آیا تو اہلیہ نے بتایا کہ 15 سالہ بیٹا دو دو گھنٹے گھر سے باہر غائب رہتا ہے، پڑھائی بھی ٹھیک سے نہیں کررہا، بیٹا جب گھر آتا ہے مسلسل سوتا رہتا ہے۔
بیٹے کو بلا کر پوچھا تو اس نے پریشانی کے عالم میں بتایا گھر کے سامنے رہاہشی عاطف رزاق نے مجھے دو ماہ قبل سامان اٹھانے گھر بلوایا، بیٹھک میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ملزم ویپ پلا کر مختلف اوقات میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، دو روز پہلے بھی عاطف رزاق نے بیٹھک میں بلوا کر وہی اقدام کیا اور پھر مجھے ساتھ لیکر سروس روڈ چلا گیا اور 7 بجے چھوڑا۔
پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔