گولارچی میں سگ گزیدگی کا شکار 6 سالہ بچہ درست ویکسین نہ لگنے پر دم توڑ گیا

گزشتہ روز بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 25, 2026

گولارچی:

گولارچی میں کتے کے کاٹنے کے بعد مبینہ طور پر درست طریقے سے ویکسین نہ لگنے کے باعث 6 سالہ بچہ بلال حسن راجپوت دم توڑ گیا۔

بچے کے والد افضل راجپوت کے مطابق بلال کو 15 روز قبل کتے نے کاٹا تھا جس کے بعد اسے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ویکسین کے 3 ڈوز لگائے گئے۔

والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ویکسینیشن درست طریقے سے نہ ہونے کے باعث بچے کے جسم میں زہر پھیل گیا۔