صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان شامل

صائم ایوب نے اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی تھی، پی سی بی


محمد یوسف انجم October 26, 2026

صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی۔

ہیڈ کوچ سے گفتگو کے بعد صائم ایوب نے اسکواڈ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی جس پر ٹیم مینجمنٹ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے صائم ایوب کی درخواست منظور کرلی۔

صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں مسلسل تین کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ کل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔