سندھ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.4 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز سندھ کے شہر سہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا


ویب ڈیسک October 26, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

سندھ  کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج (26 اکتوبر) زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 تھی۔ زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا۔

زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز سندھ کے شہر سہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔

محکمہ موسمیات کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کا عرض بلد 25.97 ڈگری شمال اور طول بلد 67.52 ڈگری مشرق تھا۔