قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے بھی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق مائیک ہیسن کے والد کرکٹ کے بڑے فین ہیں اور چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے گئے میچ کے موقع پر وہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
ہیڈ کوچ نے انسٹاگرام پر والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک خاص جیت کے موقع پر میرے والد بھی میدان میں شائقین میں موجود تھے۔