2026 میں پیش آنے والے واقعات کے 50 فیصد چالان ہی پیش نہ کئے جاسکے

پولیس کیجانب سے چالان پیش نہ کئے جانے پر مقدمات کا ٹرائل ہی شروع نہ ہوسکا


ویب ڈیسک October 27, 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 2026 میں پیش آنے والے واقعات کے 50 فیصد چالان ہی پیش نہ کئے جاسکے۔

پولیس کیجانب سے چالان پیش نہ کئے جانے پر مقدمات کا ٹرائل ہی شروع نہ ہوسکا، قانون کے مطابق پولیس زیادہ سے زیادہ 17 دن میں چالان جمع کروانے کی پابند ہے۔

اغواء کے 227 مقدمات کا چالان پیش نہ ہوسکا، زیادتی کے 59 مقدمات کا چالان مکمل نہ کیا سکا، قتل کے 78 واقعات کا چالان بھی پیش نہ کیا جاسکا۔ 

ڈکیتی کے 476 مقدمات کا چالان تکمیل کا منتظر ہیں، گاڑی چوری کے 43 مقدمات کا چالان تاحال التواء کا شکار  ہیں۔


رواں سال کے 1419 مقدمات میں سے 771 کا چالان پیش نہیں کیا گیا۔