ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ بات ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
روسی صدر نے بھی ایرانی ہم منصب سے گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے جلد از جلد خاتمے کی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں استحکام اور خطے میں فوری امن پر اتفاق کرتے ہوئے رابطے جاری رکھنے کا عہد کیا۔
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے اور اب یہ جنگ پھیل یمن کے حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان جھڑپوں تک پھیل گئی جس سے تیل کی پیداوار اور ترسیل میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔