انفارمیشن گروپ کے شفقت عباس ڈی جی انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات

منظور علی اقتصادی امور، سروش فاطمہ صنعت، سارہ ہاشمی ایس او اسٹیبلشمنٹ ڈویژنز تعینات


حیدر نسیم October 27, 2026

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے پی آئی ڈی لاہور کے ڈائریکٹر جنرل (پی آر) شفقت عباس کو ڈی جی عاشق حسین شیخ کی جگہ  وزارت اطلاعات اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈپٹی سیکریٹری منظور شاہ کا کامرس ڈویژن سے اقتصادی امور اور ڈپٹی سیکریٹری سروش فاطمہ کا اقتصادی امور سے صنعت و پیداوار ڈویژن تبادلہ کر دیا۔

سیکشن افسر بختاور یوسفانی کا مواصلات سے اقتصادی امور ڈویژن، پولیس سروس گریڈ 17 سارہ علی ہاشمی سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن،  فاخرہ اکرم کوسیکشن افسر مواصلات ڈویژن لگا دیا گیا۔