جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک کوریا کے دورے پر ہیں


جہانزیب عباسی October 28, 2026

اسلام آباد:

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک کوریا کے دورے پر ہیں۔