ڈکیتی کی انوکھی واردات، ملزمان پیٹرول پمپ سے سیکڑوں لیٹر ایندھن ڈلوا کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی

سیکیورٹی گارڈ نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ کی تاہم ملزمان گاڑی بھگا کر لے گئے


ویب ڈیسک October 28, 2026

بہاولپور:

نورپور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے نجی پیٹرول پمپ پر انوکھی واردات کی گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کار پر آئے اور گاڑی میں رکھے 2 گیلن میں 54 ہزار روپے کا ڈیزل ڈلوایا جس کے بعد ملزمان نے گاڑی نمبر 761 سندھ نمبر پلیٹ میں 11 ہزار روپے کا پیٹرول ڈلوایا اور فرار ہوگئے۔

ملزمان نے مجموعی طور پر 65 ہزار روپے کا ایندھن ڈلوانے کے بعد رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی گارڈ نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی، تاہم ملزمان فائرنگ کی زد میں آنے کے باوجود گاڑی بھگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے کار اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس نے کاروائی شروع کر دی۔