پشاور میں جعمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے مفتی محمود مرکز کو گرائے جانے کے خدشے کے پیش نظر پارٹی کے رضا کار عمارعت کے گرد جمع ہوگئے۔
اس موقع پر سابق ناظم زبیر علی بھی جمعیت علماء اسلام کے رضاکاروں کے ساتھ موجود ہیں، نگران مفتی محمود مرکز مولانا احمد درویش نے کہا کہ ہم نے اس بلڈنگ کا نقشہ پاس کیا ہے پھر کس طرح ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف آپریشن کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے سے باقاعدہ بلڈنگ کا نقشہ پاس کیا گیا ہے اس وقت کیوں ہمیں نہیں کہا گیا، لوگوں سے کاروبار چھینا جارہا ہے، غریب عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا۔
مولانا احمد درویش نے کہا کہ ہم آج یہاں بھیٹے ہیں اپنے سالاروں اور ورکرز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ یہاں آکر دیکھے، ہم نے کوئی تجاوز نہیں کیا اور جو سڑک بند ہے، وہ حکومت نے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کی ہے۔