ہانگ کانگ سکسز: عباس آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کیلیے روانہ

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا


اسپورٹس ڈیسک October 28, 2026

ہانگ کانگ سکسز ٹائٹل کے دفاع کے لیے پاکستان ٹیم عباس آفریدی کی قیادت میں روانہ ہوگئی ہے۔

قومی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔