پشاور:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کے مؤثر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔
سی سی پی او میاں سعید کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر بم شیل کا حملہ کیا گیا تاہم آئرن جالوں کی وجہ سے بم شیل پھٹ نا سکا۔
پولیس حکام کے مطابق بم ناکارہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دی تھیں۔
ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا تھا، کیونکہ جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔