وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس لیے جیل میں ہیں کیونکہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنا اور انتشار پھیلانا چاہتی تھیں۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے تمام معاملات رکھے گئے ہیں، جیل میں دی جانے والی تمام سہولیات کا بھی سپریم کورٹ میں خود انکے وکیل نے بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جو رپورٹ سپریم کورٹ اور انہیں دی گئی تھی اس میں کوئی فرق نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کل نورین نیازی کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نورین نیازی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں اس لئے ہیں کیونکہ وہ انتشار پھیلانا۔ وہ اسلام اباد پر چھڑائی کرنا چاہتی تھیں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ سینٹر کامران مرتضی نے کہا اگر ریاست ایسا رویہ نا رکھے تو کچھ نہیں کہیں گے، جب ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے تو ایسے الفاظ استعمال نہیں ہو سکتے، تھوڑے عرصہ پہلے ایسی ہی باتین شہیدا کے حوالے سے بھی کی گئی تھی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنی ذاتی انا کو اجتماعی انا اور مفاد میں نہیں لے کر جانا چاہیے۔
خواتین کو اٹھایا جارہا ہے، اتنا ظلم تو مارشل لا دور میں نہیں ہوا، فلک ناز چترالی
قبل ازیں تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر سیاسی بہنیں گرفتار ہیں، نورین نیازی کی طبیعت خراب ہے، انہیں رات کو ہارٹ اٹیک ہوا، نورین نیازی کی بیٹی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا قصور صرف بھائی کی رہائی کے لیے مہم چلانا ہے۔
فلک ناز چترالی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو رہا کیا جائے،اتنا ظلم تو شاید مارشل لا کے دور میں بھی نہیں ہوا، مریم نواز سے درخواست ہے کہ خواتین پر مظالم بند کیے جائیں، ایم این اے اقبال آفریدی کے گھر رات چار بجے پولیس نے چھاپہ مارا، اقبال آفریدی کے گھر سے خواتین کو اٹھایا گیا، ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، خواتین کو بھی نہیں بخشا جا رہا۔
ہاؤس کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ تو مشرف دور میں بھی نہیں ہوا، سینیٹر کامران مرتضیٰ
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سینٹ کے تقدس کو آج ایک وزیر نے پامال کیا ہے، کبھی یہ وزیر وزیر کھیل ہوتے ہیں کبھی یہ وزیر دفاع ہوتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے بیانیہ بنا کر لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔
کامران مرتضی نے کہا کہ کچھ لوگ وہ بیاینہ واپس ہمارے ساتھ شئیر کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے وہ بات نہیں کی تھی جو بیاینہ بنایا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے ریاست مخالف یا کوئی غلط بات نہیں کی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اج بلاول صاحب نے اچھی بات کی کہ ایوان کو عزت دیں، ہاؤس کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ تو مشرف کے دور میں بھی نہیں دیکھنے میں آیا، یہ ملک ہمارا ہے ہم پیار کرتے ہیں اس سے، کل کوئی دن آیا تو یہ لوگ آپ کو ملک سے باہر ملیں گے، جو لوگ ملک کے ساتھ وفا دار ہے ان کے ساتھ ایسا رویہ نہ رکھیں۔