کوئٹہ:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی موثرکارروائی، فتنۃ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون مارگرائے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔