مظفرگڑھ؛ ضلع کچہری کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

مذکورہ شخص نے اپنے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی


ویب ڈیسک October 30, 2026

ملتان:

مظفرگڑھ میں ضلع کچہری کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے خلاف عدالتی فیصلہ آنے پر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا، متاثرہ شخص کے جسم کے مختلف حصے آگ سے متاثر ہوئے۔