مذاکراتی پیشکش کے خط میں امریکا کا لہجہ اور مؤقف کافی نرم ہے؛ ایران

ایران نے تاحال امریکی نائب صدر کے خط کا جواب نہیں دیا


ویب ڈیسک October 31, 2026
امریکا رویہ تبدیل کرے اور ہماری تمام شرائط مانے تب ہی آبنائے ہرمز کھلے گی؛ ایران

ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے بھیجے گئے خط میں مؤقف اور لہجے میں نمایاں نرمی آئی ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کے رویے میں مکمل تبدیلی آئی ہے جو اس بات کی مثبت علامت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے بتایا کہ انہوں نے تاحال امریکی نائب صدر کے خط کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے ابھی تک اپنے جوہری نظریے یا پالیسی میں تبدیلی کرنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی رابطوں کے حوالے سے پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بدستور اہمیت رکھتے ہیں۔