پشاور؛  خطرناک عمارتیں فوری خالی کرکے طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی، ضلعی انتظامیہ کا نوٹس


وصال یوسفزئی November 02, 2026

ضلعی انتظامیہ پشاور نے خستہ حال عمارتوں والے 13 نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عمارتیں فوری خالی کرنے اور طلبہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

نوٹس کے مطابق انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ میں اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی ہیں۔

ان عمارتوں میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، جس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ کو عمارتیں فوری خالی کرکے تعلیمی سرگرمیاں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں متعلقہ اسکول انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔