شاہی قلعہ اور شالامار باغ رات کے وقت سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

سیاحوں نے روشنیوں سے جگمگاتے شاہی قلعے اور شالامار باغ کی سیر کو خوشگوار تجربہ قرار دیا


آصف محمود November 03, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے کے لیے شاہی قلعہ لاہور اور شالامار باغ کو رات کے وقت بھی کھول دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں تاریخی مقامات کو خصوصی روشنیوں سے منور کیا گیا ہے، جس سے ان کی تعمیراتی خوبصورتی نمایاں ہوگئی ہے۔

پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے تحت کیے گئے اس اقدام کے بعد بڑی تعداد میں سیاح اور خاندان رات کے وقت ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

سیاحوں نے روشنیوں سے جگمگاتے شاہی قلعے اور شالامار باغ کی سیر کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔ حکومت پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد تاریخی مقامات کو رات کے وقت عوام کے لیے قابل رسائی بنانا، سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور پنجاب کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا ہے۔