بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا؛ ضلع مہمند میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری

مہمند اتحاد فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا واپس لے کر اس کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کردیا گیا


خالد محمود November 03, 2026

ضلع مہمند میں خیبرپختونخوا حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں سستے سرکاری آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت ضلعی فوڈ کنٹرولر مہمند کی نگرانی میں فیلڈ اسٹاف آٹے کی شفاف اور باآسانی تقسیم یقینی بنا رہا ہے۔ حکومتی اقدامات کے تحت مہمند اتحاد فلور ملز کی جانب سے غیر معیاری آٹا واپس لے کر اس کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کا آٹا فراہم کردیا گیا ہے، جو متعلقہ ڈیلر تک پہنچا دیا گیا ہے۔

عوام کو معیاری سرکاری آٹے کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اور کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔