اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت کے گرلز ماڈل اسکول کُری شہر سے چور رات کی تاریکی میں کروڑوں روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان لے اڑے۔
چور اسکول کے مختلف کمروں کے تالے توڑ کر 50 روم بکس، 4 لیپ ٹاپ، 24 سی پی یوز اور 15 ٹیبلٹس لے گئے۔
ملزمان اسکول سے بیٹریاں، یو پی ایس اور اسٹیبلائزر بھی چوری کرکے لے گئے جبکہ فریج کا تالا بھی توڑا گیا۔
اسکول پرنسپل میڈم آمنہ نے واقعے سے متعلق تھانہ بنی گالہ میں درخواست دے دی ہے۔
اسکول انتظامیہ کے مطابق چوری کے واقعے سے وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔