لاہور:
نواب ٹاؤن کے علاقے کھمبا گاؤں میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ نجمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے،لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں نمبر 4970/26 بجرم 302 درج ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد اور قتل جیسے سنگین جرائم پر زیرو ٹالرنس ہے، خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔