کراچی: مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق، دوسرا زخمی

جاں بحق نوجوان کی شناخت 16 سالہ حذیفہ ولد آصف جبکہ زخمی کی 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی


اسٹاف رپورٹر November 03, 2026

کراچی:

نارتھ ناظم آباد میں مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں نجی اسکول کا ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او تھانہ سرسید افتخار تنولی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک I شنواری ریسٹورنٹ کے قریب دونوں طالبعلم اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے کہ حادثہ پیش ایا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان طالب علم کی شناخت 16 سالہ حذیفہ ولد آصف جبکہ زخمی کی 15 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لوڈنگ مزدہ کو تحویل میں لیکر ڈرائیور روال حسین کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس حادثے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔