جمرود میں مسلح افراد نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا

پولیس کی بھاری نفری نے مغوی کی تلاش کیلئے اہم راستوں پر ناکہ بندی کرلی


ویب ڈیسک November 04, 2026

پشاور:

جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہم راستوں پر ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مغوی سپروائزر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں، ضلع بھر میں گزشتہ روز سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔