ناشتے میں اکثر لوگ سفید بریڈ کے بجائے براؤن بریڈ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اسے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے، لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟
ہر براؤن بریڈ صحت کے لیے بہتر نہیں ہوتی کیونکہ اصل فرق بریڈ کے رنگ میں نہیں بلکہ اس کے اجزا میں ہوتا ہے۔

کیا براؤن بریڈ واقعی زیادہ فائدہ مند ہے؟
ڈاکٹرز کے مطابق مکمل گندم سے تیار کردہ بریڈ میں فائبر، وٹامن بی اور معدنیات زیادہ ہوتے ہیں جو ہاضمے، بلڈ شوگر اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
تاہم بازار میں دستیاب بعض براؤن بریڈز سفید آٹے سے تیار کی جاتی ہیں اور انہیں صرف کیریمل یا دیگر اجزا سے بھورا رنگ دیا جاتا ہے۔

کیا وائٹ بریڈ نقصان دہ ہے؟
سفید بریڈ میں فائبر نسبتاً کم ہوتا ہے اور یہ خون میں شوگر تیزی سے بڑھا سکتی ہے۔ تاہم مناسب مقدار میں سفید بریڈ بھی متوازن غذا کا حصہ بن سکتی ہے۔
:max_bytes(150000):strip_icc()/6788-amish-white-bread-DDMFS-4x3-6faa1e552bdb4f6eabdd7791e59b3c84.jpg)
اصلی صحت بخش بریڈ کیسے پہچانیں؟
پیکٹ پر صرف براون یا ملٹی گرین لکھا ہونا صحت بخش ہونے کی ضمانت نہیں۔ بریڈ خریدتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں:
پیکنگ پر ہول ویٹ یا ہول گرین کو بنیادی جزو کے طور پر چیک کریں۔
فائبر زیادہ اور اضافی چینی کم ہونی چاہیے۔
نمک کی مقدار بھی دیکھیں۔