امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدر ٹرمپ کی شکست پر وائٹ ہاؤس کا طنزیہ بیان

صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کو وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس امیدواروں نے میدان مارلیا


ویب ڈیسک November 04, 2026
امریکی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کے بعد وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ طنزیہ پیغام جاری کردیا۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی نمایاں کامیابی کے بعد وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سے متعلق ایک دلچسپ پیغام جاری کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سرکاری سماجی رابطے کے کھاتے سے ٹرمپ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ صدارتی میز پر ہاتھ رکھے سامنے دیکھ رہے ہیں۔

تصویر پر انگریزی میں کیپشن لکھا گیا تھا کہ ’’عوامی اطلاع؛ ٹرمپ اب بھی آپ کے صدر ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کامیابی حاصل کرکے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کنٹرول حاصل کرلیا جبکہ ریپبلکن جماعت کو کئی نشستوں پر نقصان اٹھانا پڑا۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ ڈیموکریٹس نے اچھا کام کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود انتخابی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہوتے تو ریپبلکن امیدوار بہتر کارکردگی دکھاتے۔

وائٹ ہاؤس کی پوسٹ کو انتخابی شکست کے بعد صدر کی آئینی حیثیت اور ان کی باقی مدت صدارت کی یاد دہانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وسط مدتی انتخابات میں حکمران جماعت کی شکست سے صدر کی مدت فوری طور پر ختم نہیں ہوتی اور ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری ہونے تک صدر برقرار رہیں گے۔