پشاور:
بجگی روڈ کے قریب سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور چار بچے زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا، دو بچوں کو تشویش ناک حالت میں نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔
امدادی ادارے 1122 کے مطابق زخمیوں میں 12 سالہ اذان، 8 سالہ فیضان، 5 سالہ مصطفیٰ، ایک بچہ البصر اور ایک خاتون شامل ہیں۔