امریکی الیکشن نتائج خود ڈیموکریٹس کیلیے بھی غیر متوقع

ڈیموکریٹس چند ماہ قبل ایسی حیران کن کامیابی کا سوج بھی نہیں سکتے تھے


کامران یوسف November 05, 2026

اسلام آباد:

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج صدر ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کیلئے دھچکے سے کم نہیں۔ انتخابی جائزوں میں عندیہ دیا گیا تھا کہ ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں اکثریت تو ملے گی مگر سینیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

مگر دونوں ایوانوں کے کنٹرول جیسی شاندار واپسی کا ڈیموکریٹک پارٹی چند ماہ قبل سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

یہ نتائج صدر ٹرمپ، ایران جنگ اور پاکستان کیلیے کیا معنی رکھتے ہیں؟کانگریس کا کنٹرول کھونے کا مطلب یہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے صدارتی اختیارات کھو دیئے،1994ء میں صدر بل کلنٹن نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کے باوجود دوبارہ صدارتی انتخاب جیت لیا تھا۔

نو منتخب کانگریس کی حلف برداری 3 جنوری کو ہے، تب تک ریپبلکنز کی اکثریت برقرار رہے گی۔ تہران کی نظر میں ڈیموکریٹس کی فتح ٹرمپ کی ایران پالیسی کا ردعمل ہے۔

ایران کے معاملہ پر ڈیموکریٹس کی مخالفت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خطے میں امریکہ کے سٹریٹجک مفادات پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں۔