بھارت میں چاکلیٹ پر پیدا ہونے والی تلخی نے انتہائی افسوسناک رخ اختیار کرلیا جہاں 12 سالہ لڑکی نے پڑوسی کے 4 سالہ بچے کو پانی کی ٹنکی میں دھکیل کر جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں کمسن لڑکی بچے کی والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے پر ناراض تھی اور مبینہ طور پر اس کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی بچے کو گھر کی چھت پر لے گئی اور پانی کی ٹنکی میں پھینک کر دہانے پر پتھر کی سلیب رکھ کر بند کردی تاکہ بچہ باہر نہ نکل سکے اور وہ دم توڑ گیا۔
بچے کی لاش ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران مذکورہ لڑکی کو حراست میں لے لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے کم عمر ہونے کے باعث 12 سالہ لڑکی کو چائلڈ آبزرویشن ہوم منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے پڑوس کے بچے کے ساتھ چاکلیٹ کھانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر لڑکی نے ماں نے اسے ڈانٹا تھا اور چاکلیٹ بچے کو دلوائی تھی۔