کراچی؛ دن کے اوقات میں موسم بدستور گرم، رات کا درجہ حرارت گرنے لگا

کراچی میں رات کے دوران ہلکی ٹھنڈ کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ آنے والے دن گرم ہوں گے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک November 05, 2026

کراچی:

کراچی میں ہواؤں کی تبدیلی کے باعث رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی آنے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں موسم گرم و خشک جبکہ رات اور صبح میں قدرے خُنک رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں رات کے دوران ہلکی ٹھنڈ کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ آنے والے دن گرم ہوں گے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں متوقع ہیں۔