سانپ پھینک کر پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا


ویب ڈیسک November 05, 2026

لاہور:

سندر پولیس نے سانپ پھینک کر پولیو ورکر کو ہراساں کرنے والے پیشہ ور مداری مشتاق کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم نے دورانِ ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر پر مبینہ طور پر کالا سانپ پھینکا اور دھمکیاں دیں۔

پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں مصروف ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیو ٹیموں کے کام  میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔