گھنٹوں ریلز دیکھنے کی عادت سے پریشان ہیں؟ یہ آسان طریقہ آزمائیں اور اس سے چھٹکارا پائیں

جب بھی موبائل پر ریلز دیکھنے کا دل کرے تو فون اٹھانے کے بجائے یہ ایکٹیویٹی کریں


ویب ڈیسک November 05, 2026

کیا آپ بھی صرف چند منٹ کے لیے موبائل اٹھاتے ہیں لیکن دیکھتے ہی دیکھتے گھنٹوں ریلز اسکرول کرنے میں گزار دیتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والا ایک نیا ٹرینڈ آپ کے کام آسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ’برین اسٹیکنگ‘ نامی ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جس کا مقصد موبائل اسکرین سے دور رہ کر دماغ کو مفید سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔

How to Stop Mindless Scrolling Without Quitting Social Media

برین اسٹیکنگ کیا ہے؟

اس طریقے میں کتابیں، ڈائری، سوڈوکو، کراس ورڈ پزلز اور ڈرائنگ کا سامان ایک جگہ جمع کر کے رکھا جاتا ہے۔

جب بھی موبائل پر ریلز دیکھنے کا دل کرے تو فون اٹھانے کے بجائے ان میں سے کوئی سرگرمی شروع کر دی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اپنی روزمرہ زندگی میں ان سرگرمیوں کو شامل کرنے کی ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔

Can't stop scrolling reels? Try this hack to give your brain a break -  India Today

دماغ کے لیے کیا فوائد ہیں؟

ماہرین کے مطابق کتابیں پڑھنے، پہیلیاں حل کرنے اور لکھنے جیسی سرگرمیاں توجہ، یادداشت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو متحرک رکھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

خاص طور پر سوڈوکو جیسی ذہنی مشقیں توجہ اور مسئلے حل کرنے کی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

Fresh mind Images - Free Download on Magnific (formerly Freepik)

یہ طریقہ کیسے اپنائیں؟

اس کے لیے کسی مہنگے سامان کی ضرورت نہیں، گھر میں موجود کتاب، نوٹ بک یا اخبار کی پہیلیوں سے آغاز کیا جا سکتا ہے۔

روزانہ چائے پینے کے بعد یا سونے سے پہلے صرف 10 منٹ ان سرگرمیوں کے لیے مختص کریں اور سامان موبائل کی طرح اپنی پہنچ میں رکھیں۔

اگرچہ برین اسٹیکنگ موبائل کی عادت ختم کرنے کا کوئی یقینی حل نہیں، تاہم یہ غیر ضروری اسکرولنگ کم کرنے اور پرانے مشاغل دوبارہ اپنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔