کرسٹیانو رونالڈو کی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کھیلوں کی دنیا سے ردعمل سامنے آنے لگا، برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بھی پرتگالی کپتان کو ایک لفظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
41 سالہ رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نومبر کے انٹرنیشنل بریک کے بعد پرتگال کی نمبر 7 جرسی واپس کردیں گے۔ ان کا انٹرنیشنل کیریئر 2003 میں شروع ہوا تھا۔
نیمار نے سوشل میڈیا پر صرف ایک لفظ ’لیندا‘ لکھ کر رونالڈو کو خراجِ تحسین پیش کیا جس کا پرتگالی زبان میں مطلب لیجنڈ ہے۔
رونالڈو پرتگال کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 234 میچز میں 146 گول اسکور کیے۔ ان کی قیادت میں پرتگال نے 2016 میں پہلی مرتبہ یورپیئن چیمپئن شپ جبکہ 2019 اور 2025 میں یوئیفا نیشنز لیگ کے ٹائٹل جیتے۔
نیمار اور رونالڈو اپنے کیریئر کے بیشتر حصے میں حریف رہے، تاہم دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ نیمار رواں سال برازیل کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے برازیل کی جانب سے 130 میچز میں 80 گول کیے۔