ڈی آئی خان:
ہنگو کے علاقے درسمند میں سفاک بیٹے نے تیز دھار آلے کے وار سے والد کو قتل کر دیا، دوآبہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت چند منٹ کے اندر گرفتار کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے مقتول لعل گل کی اہلیہ اور ملزم اجمیر کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔
ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔۔