جاپان کی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، خواجہ آصف

جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب، راجا پرویز اشرف سمیت مختلف ممالکے سفرا شریک


اسٹاف رپورٹر November 05, 2026
خواجہ آصف، راجا پرویز اشرف، جاپانی سفیر اور دیگر کیک کاٹتے ہوئے (فوٹو : ایکسپریس)

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ  آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان دو دوست ممالک ہیں اور دوستی کے یہ رشتے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے امن کی بحالی کے لئے ہماری کاوشیں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کامیاب ہورہی ہیں جاپان کی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ںے نجی ہوٹل میں جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم پرویز اشرف سمیت کثیر تعداد میں اعلیٰ و سول و مختلف سفارت خانوں کے سفرا بھی موجود تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بحالی اور گلف میں امن کے لیے ہماری کوشش جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ دفاعی امور اور اقتصادی امور پر بھی جامع پلان تشکیل دیے جارہے ہیں۔

پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر اکاماتوشوکا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کو پاکستان کی دوستی پر فخر ہے اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں پاکستان موجودہ حالات میں اہمیت اختیار کرگیا ہے اور ہم پاکستان کی حکومت کی پالسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جاپان ہمارا دوست ملک ہے اور ہم جاپان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔